حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کو 4.75 کروڑ یو۔جی۔سی گرانٹ منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-30

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کو 4.75 کروڑ یو۔جی۔سی گرانٹ منظور

university of hyderabad
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے لیے خصوصی گرانٹ کے تحت 4.75 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے بعض سفارشات کی بنیادوں پر منیجمنٹ اسٹذیز کے لیے 37 لاکھ ، اسکول آف اکنامکس کے لیے 80 لاکھ ، ایس این اسکول آف آرٹس اور کمیونیکیشن کے لیے 58.75 لاکھ ، اپلائیڈ لنگویسٹک اور ٹرانسلیشن اسٹڈیز کے لیے 50 لاکھ ، ڈپارٹمنٹ آف فلاسفی کے لیے 4.9 لاکھ ، ڈپارٹمنٹ آف پولیٹکل سائنس کے لیے 100 لاکھ اور ڈپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کے لیے 75 لاکھ منظور کیے ہیں۔
یونیورسٹی کے پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کے پاس تحقیقاتی سرگرمیوں کے لیے 250 پراجکٹس ہیں جن میں سے 15 کو مسلمہ منظوری دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی سرگرمیوں سے اس بات کا پتا چلتا ہے کہ یونیورسٹی ایک صحتمند تعلیمی ماحول میں ترقی کر رہی ہے۔ حالیہ ڈپارٹمنٹ آف سائنس اور تکنالوجی نے تحقیقاتی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے نمایاں مظاہرہ کرنے پر 32.8 کروڑ کی منظوری حاصل کی ہے۔ تعلیمی تحقیقاتی سرگرمیوں کے لیے قبل ازیں سال 2009 میں بھی اس محکمہ کو 30 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے۔

UGC sanctions Rs 4.75 crore special grant to University of Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں