Barrister Asad Owaisi raised the issue of syria in Parliament
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج لوک سبھا میں شام پر امریکہ کے امکانی حملے اور اس کے اثرات کا مسئلہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ حکومت وضاحت پیش کرے کہ وہ کس طرح امریکی حملہ کی صورت میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خلیج میں 5.5ملین ہندوستانی ورکرس کام کرتے ہیں اور جنگ کی صورت میں وہ متاثر ہوں گے ۔ ان اطلاعات کے درمیان کہ شام پر امریکہ کا حملہ ناگزیر ہے بی جے پی نے آج کہاکہ وہ جمعہ کو لوک سبھا میں یہ مسئلہ اٹھائے گی کیونکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا برا اثر مشرق وسطی میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی قابل لحاظ تعداد پر پڑے گا۔ سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ امکان ہے کہ اپنی پارٹی کی جانب سے جمعہ کو ایوان زیریں میں یہ مسئلہ اٹھائیں گے ۔ بی جے پی ترجمان شاہنواز نے کہاکہ امریکہ بہت جلد شام پر حملہ کرسکتا ہے اس سے خلیج کے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کانگریس اس مسئلہ اور اس کے اثرات کے بارے میں فکر مند نہیں ہے۔ کانگریس قائدین کے چہروں پر اس تعلق سے پریشانی کے کوئی آثار نظر نہٰں آرہے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں