29/اگست قاہرہ رائٹر
مصر کی عبوری حکومت نے فوجی افسروں کے ذریعہ لئے جانے والے حلف میں ترمیم کی ہے جس کے بعد اب وہ براہ راست صدر کے تئیں وفا داری اور ایمانداری کا حلف نہیں لیں گے۔ مصرکے عبوری صدر عدلی منصور کی طرف سے کل جاری کردہ ترمیم کے مطابق جمہوریہ کے صدر کے تیءں وفادار رہوں گا کا جملہ ہٹاکر میں اپنے ملک کی قیادت کے احکامات پر عمل کروں گا شامل کردیاگیاہے۔ فوج کے ترجمان احمد علی نے کہاکہ یہ مثبت تبدیلی ہے ۔ یہ اس لئے کی گئی ہے تاکہ کسی خاص شخص کے تئیں وفاداری کا حلف نہ لیاجائے۔ فوجی سربراہ کے طورپر اس میں ملک کا صدر خود ہی شامل ہوجاتاہے۔ اس طرح وفاداری قیادت کے ساتھ ہوگی نہ کہ کسی فرد واح دکے ساتھ۔ تجزیہ کار اسے ایک بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ فوج سیول کنٹرول سے آزاد ہوجائے گی۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں مصری امور کے ماہر پروفیسر ناتھن براون نے کہاکہ فوج کے ہاتھوں کی گئی یہ ایسی پہل ہے جس پر صرف عبوری حکومت کی مہر لگی ہے ۔Egyptian soldiers will no longer swear loyalty to president
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں