29/اگست کولکاتا ایس۔این۔بی
کانگریس نے2014ء عام انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ کسی بھی طرح کے تال میل کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے پی آر بنانے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کا ان کے کارکنوں کا بدھ کو اعلان کیا۔ مغربی بنگال کانگریس کے چیف وہپ پردیپ بھٹا چاریہ نے پارٹی کارکنوں سے عام لوگوں کے پاس جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حال کے پنچایت انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس کے ہاتھوں جس طرح کانگریس کے حامیوں کو ظلم اور تشدد کا سامنا کرنا پڑااس کے پیش نظر اس کے ساتھ کوئی انتخاباتی رشتہ ممکن نہیں ہے ۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس صدر نے کہاکہ ہم آپ سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کے ساتھ کوئی تال میل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کے ساتھ رابطہ بڑھانے کیلئے پارٹی اپنا سائبر سیل بھی مضبوط کرے گی۔ کانگریس لیڈر ارونبھ گھوش نے ترنمول پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی کو ڈکٹیٹر چلارہی ہے ۔ گھوش نے کہاکہ پارٹی میں واحد لیڈر ممتا بنرجی ہیں، باقی سب دھوبی ہیں۔No alliance with TMC in Lok Sabha polls: Congress
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں