ٹمل ناڈو ماہی گیری ترقی بورڈ - سمندری مچھلی کی ڈور ڈلیوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-19

ٹمل ناڈو ماہی گیری ترقی بورڈ - سمندری مچھلی کی ڈور ڈلیوری

tamilnadu fish door delivery
سمندری مچھلی شائقین کیلئے ایک خوشخبری : ٹمل ناڈو ماہی گیری ترقی بورڈ کی جانب سے عنقریب پزّا کی طرح ڈور ڈلیوری کی شروعات

سمندری غذا کے محبان کے لئے یہ خبر کسی خوشخبری سے کم نہیں کہ ٹمل ناڈو ماہی گیری ترقی بورڈ کی جا نب سے منصوبہ بند اسکیم اگر چالو ہو جائے تو پزّا کی طرح ترسیلی نظام کے تحت گھر بیٹھے سمندری مچھلیوں کا لطف حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس بات کی کو ششیں جاری ہیں کہ دوسرے ڈور ڈیلوری غذائی اقسام کے ترسیلی نظام کی طرح آن لا ئن یا ایس ۔ایم ۔ ایس کے ذریعہ آرڈر لئے جا ئیں ۔ فی الحال ابتدائی تجرباتی مراحل میں یہ منصوبہ چنئی میں شروع کیا جا ئیگا۔
ٹمل ناڈو ماہی گیری ترقی بورڈ کے حکام کے مطابق ، وزیر اعلی جئے لیتا کی جانب سے مارچ میں شروع کردہ مو بائیل مچھلی فروخت اسکیم کی غیر معمولی کامیابی کے بعد اس نئے منصوبہ پر کام شروع کیا گیاہے ۔ فی الحال بیس موبائیل فروخت گاڑیوں میں سے دس صرف چنئی شہر میں مصروف ہیں ۔ بقیہ تین تین مدورائے اور ترونا ملئی میں اور چار کوئمبتور میں فراہم کئے گئے ہیں ۔اس اسکیم کو قومی ماہی گیری ترقی بورڈ کے مالی تعاون سے شروع کیا گیا اور مئی میں چنئی میں لا گو کیا گیا تاہم صرف ایک ماہ کی مدت میں دس مو بائیل فروخت مراکز سے حکومت کو ایک کروڑ رو پیوں کا منافع حاصل ہوا۔ مدورائے میں بھی رہائش گاہوں کے درمیان موبائیل فروخت مراکز کے تعلق سے مثبت تا ثرات دیکھے گئے ہیں ۔

Tamil Nadu Fisheries Development Corporation Limited (TNFDCL), get your seafood delivered home

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں