جاریہ سال معمر اور بیمار عازمین کے لیے حج ویزا نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-14

جاریہ سال معمر اور بیمار عازمین کے لیے حج ویزا نہیں

مشرق وسطی میں وبائی مرض (Mers) کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے جاریہ سال معمر اور شدید بیماری کا شکا رافراد کو حج ویزاجاری نہیں کیا جائے گا۔ وزات صحت نے یہ اعلان کیا۔ اس نئے قاعدہ کا اطلاق آنے والے حج اور عمرہ سیزن پر ہوگا۔ وزارت صحت کے ترجمان خالد ال مرغلانی نے کہاکہ بیرون ممالک سعودی مشن کو وزارت صحت کے اس فیصلہ سے واقف کروایا جارہا ہے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی جارہی ہے۔ سعودی سفارتی مشن معمر عازمین اور دیگر امراض جیسے ذیابیطس، قلب ، گردوں اور عارضہ تنفس کے شکار افراد کو حج اور عمرہ ویزا جاری نہیں کریں گے۔ ترجمان نے بتایاکہ ایسے مریض جن میں مدافعتی نظام کی کمی ہویا وہ شدید بیماری سے دوچار ہیں، حاملہ خواتین اور بچوں کو بھی اس دائرہ کار میں شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے معمر افراد کے سلسلہ میں عمر کی حد کا تعین نہیں کیا اور کہاکہ ایسے معمر افراد جو ناتواں اور کمزور ہیں اور سفر کے قابل نہیں انہیں ویزا جاری کئے جائیں گے۔ خلیج میں وبائی بیماری میرس سے 66افراد متاثر ہیں جن میں38 افراد فوت ہوگئے۔ وزارت صحت اس وبائی بیماری پر قابو پانے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی ہے اور مقامی و بین الاقوامی طبی ماہرین بشمول ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ وزارت صحت نے عازمین حج کیلئے حسب سابق دماغی بخار سے بچاؤ کیلئے ٹیکہ کا لزوم بھی برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ جن ممالک میں پولیو کے واقعات پیش آرہے ہیں وہاں سے آنے والوں کو پولیو کی خوراک لینی ضروری ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں