ممبئی - سستی سبزیوں کی اسکیم سے مسلمانوں کی ناواقفیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

ممبئی - سستی سبزیوں کی اسکیم سے مسلمانوں کی ناواقفیت

شہر میں آسمان چھوتے سبزی ترکاری کے داموں کو قابو کرنے اور عوام کو مناسب قیمتوں میں سبزیاں فراہم کرنے کی غرض سے حکومت مہاراشٹرا نے ایک اسکیم کے تحت مختلف دکانوں میں سستی سبزی ترکاریاں فروخت کرنے کا انتظام کیا ہے لیکن یہ دکانیں منتخب کرنے میں مسلم اکثریتی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا ہے جس کے سبب حکومت کی اس اسکیم سے مسلمانوں زیادہ فائدہ نہیں اٹھا پارہے ہیں۔ یہی نہیں اس سلسلے میں حکومت نے اپنے طورپر کوئی بیداری مہم بھی شروع نہیں کی تھی جس کی وجہہ سے بہت سے افراد اس اسکیم سے بھی ناواقف ہیں۔ سستے داموں میں سبزی ترکاری فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت نے کسانوں سے سبزیاں خرید کر دلالوں اور خوردہ بیوپاریوں کو چھوڑ کر کوآپریٹیو سوسائٹی اور دیگر اداروں کی مدد سے براہ راست عوام کو فروخت کرنا شروع کیا ہے جس کی وجہہ سے بازار کے مقابلے ان مخصوص دکانوں میں فی کلو گرام اشیاء کے 20سے 30روپئے کم پائے جارہے ہیں۔ حکومت مہاراشٹرا شہر و مضافات اور تھانے شہر میں ایسے 100 سے زائد مرکز شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جہاں عوام کو سستی سبزیاں فراہم کی جاسکیں گی لیکن اسکیم شروع ہونے کے تقریباً2 ہفتوں بعد بھی ایسے مراکز کی تعداد 50سے کم ہی ہے۔ دکانوں کے علاوہ حکومت کا بھی منصوبہ ہے کہ وین جیسی موٹر گاڑیوں میں سبزیاں بھرکر مختلف علاقوں میں فروخت کی جائیں۔ البتہ اس پر اب تک عمل شروع نہیں ہوا ہے۔ حکومت آئے دن ایسی دکانوں میں اضافہ کررہی ہے اور ان میں اکثر و بیشتر ساہکاری بھنڈار اور اپنا بازار میں یہ اسکیم دستیاب ہے اس لئے قارئین اپنے علاقہ میں واقع ایسی دکانوں پر معلوم کرسکتے ہیں کہ وہاں سستی سبزی ترکاری مل رہی ہے یا نہیں۔

سستی سبزیاں یہاں سے خریدی جاسکتی ہیں۔
باندرہ(مغرب)۔ ڈی۔ مونٹے پارک روڈ، نزد باندرہ جمخانہ۔ سائن کولی واڑہ۔ اپنا بازار، سردار ناگرہ ایک۔ ملاڈ۔ سرناتھ، اپرگووند نگر، نزد پوداراسکول۔ چمبور۔اپنا بازار، ساہکار ٹاکیز کے سامنے، تلک نگر۔ چمبور: اپنا بازار، آر سی ایف کالونی۔ میرا روڈ۔ تریویدی پیلیس، گراؤنڈ فلور، چرچ روڈ۔ اندھیری(مغرب) اپنا بازار، آزاد نگر۔ کاندیولی۔ اپنا بازار، سیکٹر 5، چارکوپ مارکٹ۔ ملنڈ۔ اپنا بازار، جواہر لال نہرو روڈ۔ دادر۔ اپنا بازار، نزد ہندماناٹاکیز۔ کلوا۔ ساہکار بازار، پوسٹ آف بلڈنگ۔ کلوا۔ ساہکار بازار، نزدپارسک بینک۔ سانتا کروز۔ گزدھر باندھ روڈ۔ جوہو: نیو بامبے شاپنگ سنٹر، جے وی پی ڈی، ولے پاریل۔ لال باغ۔ سپاری باغ، کنزیومر سنگھ ، نزد لاڈو سمراٹ۔ پریل۔ سپاری باغ، کنزیومر سنگھ، نزد سینٹرل ورکشاپ۔ ورلی۔ ورلی سی فیس، کنزیومر کوآپریٹیو سوسائٹی، میونسپل کمپاونڈ۔ ماٹونگا۔ گجراتی کلب بلڈنگ، ارورہ سینما کے پیچھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں