اقلیتوں پر پولیس زیادتیوں کے خلاف مہارشٹرا حکومت کا خصوصی دستہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

اقلیتوں پر پولیس زیادتیوں کے خلاف مہارشٹرا حکومت کا خصوصی دستہ

ریاست مہاراشٹرا میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر محکمہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی نا انصافیوں اور ظلم کی شکایت کے بعد مہاراشٹرا کی اقلیتی امور وزیرمحمد عارف نسیم خان نے آج یہاں اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کرکے "ایٹراسٹی آن مائناریٹی سیل" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں ان شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج یہاں ودھان بھون میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس ٹھی تھلیکرا جوائنٹ سکریٹری اقلیتی محکمہ عین العطار اور دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں نسیم خان نے کہاکہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے پولیس کی جانبدارانہ کارروائیوں کی شکایات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے نیز اس پر فوری روک تھام اور کارروائی کرنے کیلئے حکومت نے یہ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اقلیتی بہبود نسیم خان نے کہاکہ اقلیتی وزارت کے ماتحت "ڈیسک 9" کے نام سے جانے جنے والا یہ سیل اخبارات میں شائع شدہ خبریں، سماجی و ملی تنظیموں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اورنجی شکایات پر کارروائی کرے گی اور حکومت کی جانب سے خاطر افسران سے وضاحت طلب کرنے کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی کئے جانے کی بھی سفارشیں کی جائیں گی۔ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ القیتی امور وزارت کا یہ سیل انسپکٹر جنرل سے لے کر کلکٹر، ڈپٹی کلکٹر، سپرنٹنڈنٹ پولیس اور دیگر سطح کے افسران سے رابطہ قائم کرکے خود بھی حالات پر نظر رکھے گا اور بذات خود بلاکسی شکایت کے موصول ہونے پر اپنی کارروائی کا آغاز کر گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ 4برس کے عرصہ میں مہاراشٹرا میں دو درجن سے زائد فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے تھے جس میں اقلیتی بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پولیس نے زیادتیاں اور جانبداری کی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں