بہار - اترپردیش - جھارکھنڈ - مایوس کن اعلیٰ تعلیم موقف - میرا کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

بہار - اترپردیش - جھارکھنڈ - مایوس کن اعلیٰ تعلیم موقف - میرا کمار

Lok Sabha Speaker Meira Kumar
لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ ریاست بہار، اترپردیش اور دیگر کچھ ریاستوں میں اعلیٰ تعلیم کا موقف انتہائی مایوس کن ہے اور اس بات پر زوردیا کہ بدلتے وقت کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ان ریاستوں کو انسٹٹیوشنل مشینری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کو عام کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں اعلیٰ تعلیم کا موقف مایوس کن ہے۔ میراکمار للت نارائن مشرا یونیورسٹی کے پانچویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کررہی تھیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ہندوستان میں ناخواندہ افراد کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہروں میں پڑھے لکھے اور متمول افراد کے درمیان خلیج پائی جاتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میںیہی خلیج ناخواندہ اور محروم طبقے کے درمیان پائی جاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ خواتین اور مردوں میں خواندگی کی شرح میں زبردست فرق ہے اور یہی بات مختلف ریاستوں کے بارے میں بھی کہی جاسکتی ہے۔ اس خلیج کو پاٹنے کیلئے تعلیم کے میدان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ تعلیمی مشینری کو موثر اور کارکرد بنایا جاسکے۔ یہ وہ شعبہ ہے جہاں زیادہ سے زیادہ توجہ دئیے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کی تمام یونیورسٹی انتظامیہ پر بھی زوردیاکہ وہ ٹیچرس کیلئے بہتر سے بہتر ماحول پیدا کریں۔ میرا کمار نے کہاکہ ملک کی تمام یونیورسٹیاں ہماری آئندہ نسل کو تیار کرنے میں اہم رول ادا کریں گی اور ان میں ٹیچرس کے اہم رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Higher education in Bihar, UP disappointing: Meira Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں