مغربی بنگال پنچایتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ - 6 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-23

مغربی بنگال پنچایتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ - 6 افراد ہلاک

4th phase of Bengal panchayat poll
مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں آج ابتدائی 4 گھنٹوں میں 24تا29فیصد رائے دہی ہوئی۔ تشدد کے واقعات میں 6افرادہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ مالدہ، ناڈیہ اور مرشد آباد میں ایک ایک شخص اورضلع بیر بھوم میں 2افراد ہلاک ہوئے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ آج صبح 11 بجے بیربھوم میں29فیصد، ناڈیہ میں 28فیصد، مرشدآباد میں 27فیصد اور مالدہ میں 24فیصد پولنگ ہوئی۔ بیر بھوم میں آج صبح میور یشور پولیس اسٹیشن کے تحت ایک کھیت سے2مارکسی کارکنوں کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔ ایک شدید زخمی کارکن کو ہسپتال میں شریک کرادیا گیا۔ اموات کیلئے مارکسی پارٹی نے ریاستی حکومت ترنمول کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا ہے تاہم ترنمول کانگریس نے کہاہک مہلوکین بم تیار کررہے تھے جن کے پھٹ پڑنے سے ان کی جانیں ضائع ہوئیں۔ ضلع ناڈیہ کے مایا پورعلاقے نامعلوم افراد نے بم پھینکے۔ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تمام چاروں اضلاع میں تصادم کے واقعات میں بموں، آتشیں اسلحہ اورتیز دھاری اسلحہ کا اندھا دھند استعمال کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات 5مرحلوں میں منعقد ہورہے ہیں۔ آخری مرحلہ 25جولائی کو مقرر ہے۔ ووٹوں کی گنتی 29جولائی کو ہوگی۔

6 killed in 4th phase of Bengal panchayat poll

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں