25/جولائی واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
یونیورسٹی آف نادرن ورجینیا کو فوری اثر کے ساتھ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کی وجہہ سے کئی ہندوستانی طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور وہ اپنے تعلیمی کیرئیر کے تعلق سے فکر مند ہیں۔ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے 16جولائی کو یہ حکم جاری کیا تھا جو گذشتہ ہفتہ منظر عام پر لایا گیا۔ یہ ہندوستانی طلبہ کیلئے مقبول ترین امریکن یونیورسٹی تصور کی جاتی تھی۔ اس حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس یونیورسٹی کو فوری اثر کے ساتھ بند کردیا جائے۔ غیر ملکی بالخصوص ہندوستانی طلبہ کی کثیر تعداد کے پیش نظر کونسل نے F-1 ویزا کے حامل طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی سے رجوع ہوں۔ یہ یونیورسٹی کسی وقت ایسے چانسلر کی نگرانی میں تھی جو سیکس ریاکٹ میں مبینہ طورپر ملوث رہے اور جولائی 2011ء میں ایف بی آئی اور ایمگریشن اینڈ کسٹمس انفورسمنٹ نے دھاوے کئے تھے۔University of Northern Virginia ordered to close; Indian students affected
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں