یہ عجائب گھر 2013 کے دوران مدینہ منورہ اسلامی ثقافت کے مرکز کی تقریبات کے ضمن میں قائم کیا گیا۔ اس کا سلسلہ مکمل ایک برس تک جاری رہے گا۔ پانچ ہزار سے ساڑھے سات ہزار افراد ہر روز رمضان سے قبل عجائب گھر دیکھنے آ رہے تھے۔ آنے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ رمضان المعظم میں آنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اس میں تھری ڈی جدید کوڈیڈ فن پارے پیش کیے جا رہے ہیں۔میوزیم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات نیز مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کا تعارف کروایا گیا ہے۔
میوزیم کے دو بڑے حصے ہیں۔ پہلے حصے میں پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کی عظمت ، رتبے اور اہمیت کو اجاگر کرنے والے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ ساری معلومات صحیح احادیث سے اخذ کی گئی ہیں۔ دوسرے حصے میں 39 فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ، نسب شریف ، گھریلو زندگی اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزندان و دختران کا تعارف کرایا گیا ہے۔
Prophet Mohammad Museum won the heart of visitors
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں