پاکستان - دہشت گرد تنظیموں کی بیخ کنی کے لیے نئی قومی سلامتی پالیسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-14

پاکستان - دہشت گرد تنظیموں کی بیخ کنی کے لیے نئی قومی سلامتی پالیسی

پاکستان ایک نئی سکیورٹی پالیسی کا مسودہ ترتیب دے رہا ہے جس میں دیگر اقدامات کے علاوہ ایسی عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے جو پڑوسی ممالک بالخصوص ہندوستان پر حملوں میں ملوث رہی ہیں۔ پاکستانی فوج و سیول ماہرین مشترکہ طورپر قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ تیار کررہے ہیں جس کا بنیادی مقصد عسکریت پسندی کی بیخ کنی ہے۔ نئی 5نکاتی قومی سلامتی پالیسی میں دہشت گرد نٹ ورک کا صفایا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سدباب کے طور طریقے شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں افراد (عوام) میں ان خطرات کی آگہی بیدارکرنے اور انتہا پسندوں کی معاشرہ میں دوبارہ شمولیت کے طور طریقوں پر بھی زوردیا جائے گا۔ روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف نے حکام کو پالیسی وضع کرنے کی ہدایت دیدی ہے کہ وہ یہ باور کرتے ہیں کہ تعطل کا شکار معاشی ترقی کے احیاء کے راستہ میں امن و استحکام پہلا قدم ہے۔ نئی قومی پالیسی زیادہ جامع ہوگی جس میں انٹلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی میں بھی بہتری کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انٹلی جنس ایجنسیاں راست طورپر وزیراعظم کی زیرنگرانی ہوں گی۔ پاکستان میں 10 سے زائد ملیٹنٹ گروپس سرگرم ہیں جو نہ صرف سکیورٹی فورسس کو بلکہ عوام کو بھی نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی وضاحت کی گئی کہ ان گروپوں کی سرگرمیوں میں پڑوسی ممالک بالخصوص ہندوستان پر حملے بھی شامل ہیں۔

Pakistan`s new security policy seeks to root out terror outfits

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں