مودی وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل - انا ہزارے - ادھو ٹھاکرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-20

مودی وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل - انا ہزارے - ادھو ٹھاکرے

شیوسینا، وزیراعظم کے عہدہ کیلئے نریندر مودی کی تائید نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ شیوسینا کے صدر ادھے ٹھاکرے نے کہاکہ ملک کو ایک موزوں وزیراعظم کی ضرورت ہے۔ بی جے پی اور این ڈی اے میں ایسے کئی لیڈر موجود ہیں جو اس عہدے کی ذمہ دارایاں سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج دو ٹوک انداز میں کہاکہ ان کی پارٹی نریندر مودی کی ہرگز حمایت نہیں کرے گی۔ ترنمول کانگریس نے کبھی بھی بی جے پی کی حمایت کی اور نہ آئندہ اس کا امکان ہے۔ بیربھوم ضلع میں پنچایت انتخابات کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہاکہ بی جے پی، ہندوؤں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ اس پارٹی کو نہ ہندوؤں سے سروکار ہے اور نہ مسلمانوں سے۔ اسے فقط اقتدار کی لالچ ہے۔ سماجی کارکن اناہزارے نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی ستائش کی۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے یہ بھی نہیں کہا کہ نریندر مودی فرقہ پرست نہیں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کا تمام ایجنڈہ فرقہ وارانہ ہے۔ یہ پارٹی فرقہ پرستی پر یقین رکھتی ہے۔

No Uddhav Thackeray backing for Narendra Modi as PM candidate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں