CBI inquiry into Mulayam Singh's assets may be headed for closure
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور ان کے فرزند چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کے حصول کے بارے میں سی بی آئی تحقیقات بند کردی جائیں گی کیونکہ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ کافی ثبوت اکٹھا نہیں کرسکے۔ ایجنسی کے ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ ملائم سنگھ اور اکھلیش یادو کے اثاثوں میں اضافہ رشتہ داروں کی جانب سے دئیے گئے قرض کی وجہہ سے ہوا۔ بعدازاں ان قرضوں کوتحفے قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایجنسی باپ، بیٹے کے اثاثہ جات میں اچانک اضافہ کی کسی اور وجہ کا پتہ نہیں چلا سکی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ 1993ء تا 2005ء کی مدت کے دوران ملائم سنگھ یادو اوراکھلیش یادو کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسی وجہہ سے ان کی مبینہ غیر متناسب اثاثہ جات کی حقیقی مقدار کا تخمینہ کرنا دشوار ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایاکہ تفتیش کاروں نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور سینئر عہدیداروں کو رپورٹ پیش کردی ہے اور جاننا چاہا ہے کہ آیا اس کیس کو بند کردیا جائے یاپھر اسے باقاعد کیس میں تبدیل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کی جائیں۔ توقع ہے کہ سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا اس مسئلہ پر جلد کوئی فیصلہ کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں