مصر - معزول صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں دوبارہ محاذ آرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-26

مصر - معزول صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں دوبارہ محاذ آرائی

مصر پھر ایک بار محاذ آرائی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جہاں کل معزول صدر محمد مرسی کے حامی اور فوجی تائید کے حامل احتجاجی علیحدہ ریالیاں منظم کریں گے۔ وزیر دفاع عبدالفتح السیسی نے کل کہا تھا کہ فوجی اقدام کی تائید کرنے والے عوام کل پرامن ریالیاں منظم کریں تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ عوام موجودہ عبوری حکومت کے ساتھ ہیں۔ دوسری طرف اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع نے فوجی بغاوت کے خلاف انصاف اور جائز حق و آزادی کیلئے پرامن احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری فوج نے اخوان المسلمین کو نئی عبوری حکومت کے ساتھ روڈ میاپ میں شمولیت کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے اور اس کے بعد سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ السیسی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو سڑکوں پر نکلیں اور ریلیوں کا انعقاد کریں جس سے یہ ظاہر ہوگا کہ عوام ان کے ساتھ ہیں۔ اس دوران امریکی صدر بارک اوباما نے مصر کی بحران سے دوچار صورتحال کے تناظر میں اس عرب ملک کو F-16 طیاروں کی سربراہی روک دی ہے۔ خبر رساں ادارہ "رائٹرز" نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ واشنگٹن حکومت کی طرف سے مصر کو F-16 طیاروں کی سربراہی روکنے کا فیصلہ درحقیقت ایک اشارہ ہے کہ وہ مصر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تحفظات رکھتی ہے۔ پنٹگان کے بقول وزیر دفاع چک ہیگل نے چہارشنبہ کو مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی کو مطلع کردیا ہے کہ وہاں کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انہیں F-16طیارے فراہم نہیں کئے جائیں گے۔

Morsi supporters, opponents clash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں