اترکھنڈ میں زبردست بارش - گیسٹ ہاؤز بہہ گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-19

اترکھنڈ میں زبردست بارش - گیسٹ ہاؤز بہہ گیا

اتراکھنڈ میں شدید بارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے کئی ندیوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، گنگا، یمنا، کوسی اور شاردھا کے علاوہ دیگر ندیوں میں بھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ چیف منسٹر وجئے بہوگنا نے کل مختلف دیہاتوں کے سرپنچوں سے اپیل کی تھی کہ وہ متاثرین میں راحت کے سامان کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ شدید بارش کے باوجود آفت سماوی کے متاثرین میں راحت کے سامان کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھے ہوئے اور کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے۔ شدید بارش کی وجہہ سے رشی کیش میں برلا گیسٹ ہاوز بہہ گیا ہے۔ اس سے متصل 20ایکڑ اراضی میں قائم کمپنی بھی بہہ گئی ہے۔ اس گیسٹ ہاوز میں 8یا9 ملازمین قیام کرتے تھے تاہم ان کا تخلیہ کردیا گیا تھا۔ اس دوران آئی سی آئی سی آئی بینک نے اتراکھنڈ سیلاب متاثرین کیلئے 15کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔ اترپردیش میں شدید بارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے گنگا اور شاردھا ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ بریلی میں سب سے زیادہ 10 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ کٹرنیا گھاٹ میں 9 سنٹی میٹر، دیوبند میں7سنٹی میٹر، سہارنپور میں 4، شاہ آباد اور پرانپور میں 3، اکبر پور ، مسریک میں 2سنٹی بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اترپردیش میں زبردست بارش ہوئی ہے جس کی وجہہ سے فتح گڑھ اور کانپور میں گنگا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ پلیا کلاں میں شاردھا خطرے کے نشان سے اوپر ہوگئی۔ اسی طرح بارہ بنکی، ایودھیا میں بھی گھاگرہ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

Heavy rains continue to lash Uttarakhand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں