حاذم البیبلاوی مصر کے نئے وزیراعظم - البردعی نائب صدر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-10

حاذم البیبلاوی مصر کے نئے وزیراعظم - البردعی نائب صدر

حاذم البیبلاوی کو مصر کا نیاوزیراعظم بنادیا گیا ہے۔ عبوری صدر کی جانب سے ملک میں آئندہ سال کے اوائل میں انتخابات کے اعلان کے علاوہ عبوری حکومت میں نئے وزیراعظم کا تقررعمل میں لایا گیا ہے۔ حاذم البیبلاوی ایک لبرل ماہر معاشیات اور مصر کے سابق وزیر فینانس ہیں۔ عبوری صدر مصر عدلے منصور نے البیبلاوی کو کو مصر کی وزارت عظمی پر فائزہ کیا ہے۔ صدارتی ترجمان احمد المسلمانی نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ عبوری صدر نے نول انعام یافتہ سابق اقوام متحدہ جوہر توانائی ادارہ صدرنشین محمد البردی کو خارجی امور کیلئے نائب صدر مقرر کیا ہے۔ 71سالہ البردعی لبرل اور بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی قیادت کرتے ہیں۔ صدر عدلے منصور نے کل رات دیر گئے ہی ایک دستوری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے خود کے اختیارات کو بہت کم کردیا تھا اور کہاتھا کہ وہ کوئی قانون نہیں بناسکتے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کیلئے ٹائم ٹیبل کا اعلان بھی کیاہے۔ ان تقررات کے نتیجہ میں نئی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین عہدوں پر نامزدگیوں میں تعطل کا خاتمہ بھی ہوگیاہے۔ البیبلاوی اپنی عمر کی 70سے زیادہ بہاریں دیکھ چکے ہیں اور وہ 2011 میں اعصام شرف کی کابینہ میں وزیر فینانس اور نائب وزیراعظم کی حیثیت سے ماہ جولائی سے ڈسمبر تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ مصر کی سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی رکن بھی ہیں۔ اخبار الاہرام نے یہ اطلاع دی۔ البیبلاوی نے 1995ء سے 2000 کے درمیان اقوام متحدہ میں انڈر سکریٹری جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی تھیں۔ مصر میں فی الحال بحران چل رہا ہے اور وہاں تشدد میں درجنوں ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوری طورپر منتخبہ ملک کے پہلے صدر محمدمرسی کی فوج کی جانب سے معزولی کے بعد ایک عبوری نظام وہاں کام کررہا ہے تاہم محمد مرسی کے حامی اس کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور وہ مرسی کی بحالی کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ اب تک احتجاجیوں اور مصری سکیورٹی دستوں کے مابین تصادم میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ محمد مرسی کو فوج نے ایک نامعلوم مقام پر نظر بند رکھا ہے۔

Hazem el-Beblawi named new Egyptian Prime Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں