کانگریس اقتدار والی ریاستوں میں فوڈ سیکوریٹی پروگرام پر آئیندہ ماہ سے عمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-15

کانگریس اقتدار والی ریاستوں میں فوڈ سیکوریٹی پروگرام پر آئیندہ ماہ سے عمل

یوپی اے حکومت کی اصل حلیف پارٹی کانگریس نے اپنے پرکشش غذائی طمانیت پروگرام پر عمل کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش میں اپنے اقتدار والی ریاستوں میں فوڈ سکیورٹی پروگرام پر آئندہ ماہ سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوب میں کرناٹک اور کیرالا اور شمال میں ہریانہ و ہماچل پردیش کے بشمول زائد از 5ریاستوں میں اس اسکیم پر عمل کیا جائے گا۔ دہلی میں جہاں اس سال کے ختم پر اسمبلی انتخابات ہوں گے، پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر 20اگست سے نئے فوڈ سکیورٹی پروگرام کو شروع کیا جائے گا۔ وزیر اغذیہ کے وی تھامس نے جو اس مسئلہ پر ریاستی حکومتوں سے مسلسل مشاورت کررہے ہیں کہاکہ 5ریاستوں میں جہاں صرف قومی سروے کے غریبی ڈاٹا2011-13 پر نظر ثانی کی جارہی ہے، اسکیم کو روبہ عمل لایا جائے گا۔ اس ڈاٹا کی مدد سے ریاستی حکومتوں کو عوام کی تعداد کی نشاندہی کرنے میں آسانی ہوگی۔ غریب عوام اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔ یہ پروگرام دنیا کا سب سے بڑا سماج بہبود پروگرام ہے، جو ملک کے 82کروڑ عوام کو سستا اناج فراہم کرنے ان کے جائز حقوق کی تکمیل کی ایک کوشش ہے۔ تھامس نے مزید کہاکہ مرکز کو اس اسکیم کو عاجلانہ طورپرروبہ عمل لانے کیلئے دیگر ریاستوں سے ان کی مرضی معلوم کرنے کا انتظار ہے۔ ملک میں کانگریس زیر اقتدار 14 ریاستوں میں مرکز کی جانب سے غذائی طمانیت بل پر آرڈنینس کی اجرائی کے بع ریاستوں میں عوامی نظام تقسیم کو عصری طریقہ سے ہم آہنگ کرنے کا کام شروع کیا ہے اور اس سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جارہا ہے تاکہ نیا پروگرام پوری طرح سے اطمینان بخش اور پرسکون انداز میں جاری رہ سکے۔ کل ہی صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کانگریس حکمران والی ریاستوں کے چیف مسنٹر سے کہا تھا کہ وہ فوڈ سکیورٹی اسکیم پر عمل آوری کیلئے پورے جذبہ و استقلال کا مظاہرہ کریں تاکہ کوئی بھی بھوکا نہ رہ سکے۔ تاہم پارٹی نے کہاکہ وہ اس مسئلہ پر پوری طرح سے سرگرم ہونا چاہتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ عاجلانہ انتخابات کرانے والی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہندوستان میں دنیا بھر کے فاقہ کشی سے متاثرہ افراد کی 25فیصد تعداد رہتی ہے۔ یہ فوڈ اسکیم سونیا گاندھی کا پسندیدہ پراجکٹ ہے اور 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کیلئے انتخابی کامیابی میں اہم رول ادا کرے گا۔ یعنی انتخابی نتائج کی کایا ہی پلٹ دے گا۔ وزیر اغذیہ تھامس نے کہاکہ 2011-12 کا نظر ثانی شدہ این ایس ایس اوڈاٹا برائے غریبی کی سطح کو آئندہ ہفتہ منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

Five Congress states plan to roll out food scheme next month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں