بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنما کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-18

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنما کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو 1971 میں جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے الزام میں آج سزائے موت سنادی گئی ہے۔ خصوصی ٹریبونل کے مطابق 65سالہ علی احسن محمد مجاہد کو اقدام قتل سمیت 5جرائم کا مرتکب پایا گیا۔ ملک کے جونےئر اٹارنی جنرل ایم کے رحمان کے مطابق علی مجاہد کو 5میں سے 3 جرائم کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی۔ مجاہد اس وقت جماعت اسلامی کے دوسرے اہم ترین رہنما ہیں۔ 2روز قبل ہی جماعت اسلامی کے 91سالہ سربراہ غلام اعظم کو 90سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ججوں کے سہ رکنی پیانل کے صدرنشین جسٹس عبید الحسن نے یہاں کھچا کچھ بھرے کمرہ عدالت میں فیصلے کا اصل حصہ پڑھ کر سناتے ہوئے اعلان کیا "اسے (علی مجاہد کو ) پھانسی پر لٹکایا جائے تاوقتیکہ وہ مرجائے"۔ مجاہد ابتداء میں تاثرات سے عاری دکھائی دئیے جب انہیں کٹھرے میں لایا گیا لیکنجب جج نے سزائیں سنائیں تو صدمہ میں مبتلا نظر آئے۔

Bangladesh opposition leader gets death penalty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں