17/جولائی ترچی ایس۔این۔بی (الطاف احمد)
ٹمل ناڈو کی تین یو نیورسٹیوں کو اوبا ما ۔ سنگھ ایورڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ دہلی میں جان کیری کے آمد کے موقع پر بھارت اور امریکہ اعلی سطحی بات چیت کے دوران اعلی تعلیم مذاکرت کے موقع پرایوارڈ یافتگان اداروں کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ہندامریکہ مشارکت کے ساتھ ٹمل ناڈو کے جن تین یو نیورسٹیوں نے ایوارڈ حاصل کیا ، انکے نام حسب ذیل ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ترچی مشارکت یو نیورسٹی آف نیوڈا،لاس ویگاس،اویناشلنگم انسٹی ٹیوٹ فار ہوم سائنس اینڈہائیر ایجو کیشن فار ومن، ساتھی یو نیورسٹی ، یو نیورسٹی آف منی سو ٹا، منی یا پو لساور انّا ملئی یو نیورسٹی مشارکت ٹنّیسی ٹیک یو نیورسٹی ۔اوبا ما سنگھ منصوبہ کی کوششوں سے ہند امریکہ تعاون کو مضبوط کر نے اور دو نوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان اعلی تعلیمی میدان میں مشارکت کو ترجیح دینے کے سلسلہ میں بہتر رول ادا کرسکتے ہیں ۔ ہر ایک منصوبہ کے تحت پچیس ہزار ڈالر پر مشتمل ایک ایوارڈ دیا جائیگا، جو تین سال کی میعاد میں تعلیمی اصلاحات کو برو کار لا نے ، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے،عالمی چیالنجوں کا مقابلہ کر نے کے لئے مشترکہ علوم میں مہارت حاصل کرنے اور ہند امریکہ اعلی تعلیمی میدان میں جو نےئر اساتذہ کی تیاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، کمپیوٹر انجینئرنگ اور مینجمنٹ اسٹڈیس کے ابھر تے علاقوں میں درس وتدریس کے لئے ادراکی علوم پر مشتمل نصاب کے منصوبہ کی پیروی کریگا۔ اویناشلنگم انسٹی ٹیوٹ خواتین کے ہوم سائنس اور اعلی تعلیم کے متعلق مستقل ردعمل کے عنوان پر تحقیق کریگا ۔ اور انّا ملئی یو نیورسٹی ٹمل ناڈو میں توانائی کا مستقبل : غیر یقینی کیفیات اور خدشات کا جائزہ، اس منصوبہ پر کام کریگا۔ سن 2009 میں وزیر اعظم منموہن سنگھ اور بارک حسین اوباما نے اوبا ما سنگھ ایوارڈ کا اعلان اپنے عزم کی توثیق کے طور پر کیاتھا ، جس میں ا نہوں نے ہند امریکہ اعلی تعلیمی مشارکت کا عہد کیا تھا ۔ دو نوں حکو متوں نے پانچ پا نچ ملین ڈالر ، جملہ دس ملین ڈالراس کاز کے لئے صرف کر نے کا وعدہ کیا ہے ۔3 educational institutions in Tamil Nadu selected for Obama-Singh Award
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں