مغربی بنگال میں ہر پانچواں شخص خط افلاس سے نیچے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

مغربی بنگال میں ہر پانچواں شخص خط افلاس سے نیچے

300 برسوں سے زیادہ کی تاریخ رکھنے والے کولکتہ شہر کی ترقی کا یہ عالم ہے کہ یہاں رہنے والا ہر پانچواں شخص خط افلاس کے نیچے زندگی گذار رہا ہے۔ کارپوریشن سے ملے اعداد و شمار کے مطابق انگریزوں کے ذریعہ آباد کئے گئے شہر کولکتہ کی آبادی44 لاکھ 99ہزار 819 ہے۔ یعنی 45 لاکھ سے صرف 181 لوگ کم ہے۔ خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) زندگی گذارنے والوں کی تعداد جاننے کیلئے حال ہی میں کاپوریشن انتظامیہ نے ایک سروے کرایا تھا۔ جس سے یہ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ شہر میں کل 217852 خاندان خط افلاس سے نیچے زندگی گذر بسر کررہے ہیں۔ ان کی کل تعداد 917329 ہے یعنی کبھی ملک کی راجدھانی رہی کولکتہ کی کل آبادی کا ہر پانچواں شخص خط افلاس سے نیچے زندگی گذارتا ہے۔ اس فہرست میں اور بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہرسال بی پی ایل فہرست میں ترمیم کی جاتی ہے اس سال بھی اگست میں یہ کام شروع کیا جائے گا۔ بی پی ایل فہرست اسٹیٹ آربن ڈیولپمنٹ ایجنسی(ایس یو ڈی اے) کی طرف سے تیارکئے گئے 27 پوائنٹ کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے۔ جس میں تبدیلی کی تیاری کی جارہی ہے۔ کارپوریشن کے حکام کے مطابق 27 پوائنٹ میں سے بیشتر کولکتہ جیسے شہر سے کوئی میل نہیں ہے۔ یہ گاؤں کیلئے ٹھیک ہے۔ اس لئے متعلقہ وزارت سے بات کرکے اس میں تبدیلی لائی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں