حوالدار صاحب کا چکنا نکال کر گوشت صاف کر دو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-15

حوالدار صاحب کا چکنا نکال کر گوشت صاف کر دو

گوشت والے صاحب اتوار والی چھٹی کے دن بےتحاشا گاہکوں کے درمیان گھرے اپنے دو ملازمین کو جلدی جلدی کچھ یوں ہدایات دے رہے تھے ۔۔۔

** سنو ! وہ کھادی کے کپڑے والے صاحب کا بھیجہ نکال دو
** وہ لنگی والے صاحب کی ران کاٹ دو
** برقعہ والی اماں کا باریک قیمہ بنا دو
** وہ پیچھے جو دو عورتاں باتاں کرتے کھڑی ہیں ناں ، ان کی زبان نکال دو
** وہ جو دبلے صاب کھڑے ہیں ، ان کی ہڈیاں تول دو
** پہلوان کی گردن کا گوشت پہلے نکال دو
** وکیل صاحب ذرا جلدی میں ہیں ، ان کی مونڈی پھوڑ دو!
** ڈاکٹر صاحب کے گردے نکال دو
** وہ کالج کے بچے کے جبڑے اور آنکھیں نکال دو
** وہ کونے میں جو لمبے صاب کھڑے ہیں ناں ، ان کی نلیاں نکال دو
** حوالدار صاحب کا چکنا نکال کر گوشت صاف کر دو!
** پہلے انسپکٹر صاحب کے دونوں ہاتھاں کاٹ دو
** شاعر صاب ابھی آتے بولے ، آتے ہی ان کا دل اور کلیجہ نکال دو!

The mutton shop owner at Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں