ایشیائی جونیر ریسلنگ چمپئن شپ- ہندوستان نے ایک سلور 4 برانز میڈلس جیتے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-16

ایشیائی جونیر ریسلنگ چمپئن شپ- ہندوستان نے ایک سلور 4 برانز میڈلس جیتے

ایشیائی جونیر ریسلنگ چمپئن شپ 2013ء میں آج ہندوستانی پہلوانوں نے ایک سلور اور 4 برانز میڈلس جیت لئے ۔ تھائی لینڈ کے پھوکیٹ میں رواں چمپئن شپ میں آج کے میڈلس کے ساتھ ہندوستان کے مجموعی میڈلس کی تعداد 9 ہوگئی جس میں ایک سلور اور 8 برانز میڈلس شامل ہیں ۔ ہندوستانی پہلوان مہر سنگھ 120 کے جی گریکو رومن اسٹائٹل مقابلہ میں کوریا کے کم من سیون کے ہاتھوں شکست کھاگئے ۔ اگرچہ مہرسنگھ نے فائنل میں ابتداء میں کچھ بہتر مظاہرہ کیا لیکن کوریائی پہلوان نے 11-3 سے کامیابی حاصل کی ۔ مہرسنگھ نے اس سے پہلے جاپان کے تساڈا ہیروٹاکے کو سیمی فائنل میں ہرایا تھا ۔ ہندوستان کیلئے ایک اور کامیابی سنتوش یادو نے برانز میڈل کی شکل میں حاصل کی جب انھوں نے 50 کے جی زمرہ کے رپپ فائنل میں قازقستان کے دیریبئایوف دولت کو 6-0 سے ہرایا ۔ ہندوستان کے 3 خاتون پہلوانوں نے برانز میڈلس حاصل کئے ۔ ہندوستان کی سیما نے چینی تائیپی کی ہوانگ چن چی کے خلاف 8-0 سے کامیابی حاصل کی اور برانز میڈل جیت لیا ۔ ایک اور ہندوستانی خاتون پہلوان جس نے برانز میڈل جیتا وہ شیتل تومر تھی جس نے جاپان کی اچیجو ہروکا کے خلاف 54 کے جی زمرہ میں 6-1 سے کامیابی حاصل کی ۔ ایک اورمقابلہ میں دیویانشی تیاگی نے تھائی لینڈ کی موانگپور مالیوان پر 51 کے جی زمرہ میں 6-2 سے جیت حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ۔

India win one silver and four bronze at Asian Junior Wrestling Championships

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں