UAE calls for moderate approach of religions, cultures
متحدہ عرب امارات نے عرب اور افریقی پارلیمنٹس سے اپنے مذاہب سے متعلق معتدل اور رواداری کے رویہ کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے اور دیگر مذاہب و معاشرہ پر اسی رویہ کے منعکس ہونے کو یقینی بنانے پر زور دیں تاکہ عرب، اسلامی اور افریقی کلچرس سے متعلق انتہا پسندی سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوں۔ مراقشی شہر رباط میں 13ویں ایفرو عرب پارلیمانی کانفرنس کے آغاز سے قبل امارات فیڈرل نیشنل کونسل (ایف این سی) کے رکن سلطان التمش نے بتایاکہ عرب اور افریقی ارکان پارلیمنٹ سے امن، رواداری اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ بین ثقافتی و بین مذہبی بات چیت کیلئے وسیع تر مواقع پیدا ہوں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں