White House Salaries
امریکی صدر بارک اوباما کے دفتر میں کام کرنے والے 22چوٹی کے مشیروں کو سالانہ 1,72,200 ڈالر تنخواہ ملتی ہے لیکن ایک افسر ایسا بھی ہے جو ان سے 30 فیصد زیادہ کماتا ہے۔ جی نہیں یہ چیف آف اسٹاف ڈینس میک ڈونف نہیں ہیں۔ نہ ہی اوباما کے سینئر مشیر اور قربیے دوست ولیری جیرٹ ہیں۔ یہ سسلیا منوز بھی نہیں جو امیگریشن اصلاحات کا کام دیکھتی ہیں اور نہ ہی لیزا مونا کو ہیں جو داخلی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دنیا کے سب سے طاقت ورشخص کو مشورے دیتی ہیں۔ وائٹ ہاوس میں کام کرنے والے 460 افراد میں سب سے زیادہ تنخواہ سیتھ وہیلر کو ملتی ہے جو قومی اقتصادی کونسل کے سینئر مشیر ہیں۔ اس کاونسل کا کام اوباما کے ہاوسنگ فینانس کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق وہیلر سالانہ 2,25,000 ڈالرتنخواہ وصول کرتے ہیں۔ جن نئے افراد کی وائٹ ہاوس میں تقرری ہوئی ہے مسٹر وہیلر ان میں سے ایک ہیں۔ وائٹ ہاوس کے ایک افسر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہیلر فیڈرل ریزرور سے آئے ہیں جہاں تنخواہیں نسبتاً زیادہ ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ وہیلر کو اپنے پاس یعنی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر جینے اسپرلنگ سے بھی زیادہ تنخواہ مل رہی ہے۔ اسپرلنگ کو سالانہ 1,72,000 ڈالر ملتی ہے۔ وہیلر، فیڈرل ریزرو میں مالی استحکام پالیسی اور تحقیقی دفتر کے سربراہ تھے۔ وہ مورگن اینڈ اسٹینلے میں بنکر رہ چکے ہیں اور بش انتظامیہ میں وزیر خزانہ ہینک پالسن کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ وہیلر کو جو تنخواہ مل رہی ہے وہ نائب صدر جوئے بیڈن کے قریب ہے۔ بیڈن کو اس سال 700,230 ڈالر ملنے کی امید ہے جبکہ صدر اوباما کی تنخواہ 400,000ڈالر ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں