کویت سے 3600 ہندوستانی اپنے ملک واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-30

کویت سے 3600 ہندوستانی اپنے ملک واپس

کویت سے جاریہ سال 3600 ہندوستانی واپس لوٹ آئے ہیں۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس نے خلیجی ملک کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ مدت سے زیادہ بے قاعدہ ویزوں پر مقیم تارکین وطن کو خود اپنے مصارف پر واپس ہونے کیلئے مزید وقت اور مہلت دے یا پھر اپنے قانون کے مطابق ان کے قیام کو باقاعدہ بنائے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جاریہ سال کے اوائل سے لے کر اب تک 3600 ہندوستانی واپس ہوئے ہیں۔ ان میں وہ ایک ہزار افراد بھی شامل ہیں جنہیں ایمرجنسی سرٹیفکٹ جاری کئے گئے تھے۔ 2600 ہندوستانیوں کے پاس ان کے اپنے پاسپورٹ تھے۔ کویتی حکام کی جانب سے ہندوستانیوں کو ہراسانی کے چند واقعات کے بعد ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک 24گھنٹے ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے اور ایک ای میل پتہ فراہم کیا ہے جہاں ہنوستانی باشندے اپنے مسائل سے واقف کراسکتے ہیں۔ سفارتخانہ کو اب تک 600 سے زائد فون کال اور 100 ای میل موصول ہوئے ہیں۔ اکبر الدین نے وضاحت کی کہ ان میں سے کسی نے بھی ہراسانی کی شکایت نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہراسانی کے کسی بھی معاملہ کو کویتی حکام سے رجوع کیا جائے گا اور اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اکبر الدین نے کاکہ ہندوستان نے نئی دہلی اور کویت میں کویتی حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ ہمارے خیال میں وہ مسئلہ کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں تارکین وطن کو ملک چھوڑنے مزید وقت اور مہلت دینی چاہئے۔ یا تو انہیں وقت دیا جائے یا کویتی قانون کے مطابق ان کے قیام کو باقاعدہ بنایا جائے۔

3,600 Indians return from Kuwait

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں