اقلیتی طلبا میں روزگار کے تئیں اعتماد کی بحالی اولین ترجیح - دہلی اقلیتی کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-19

اقلیتی طلبا میں روزگار کے تئیں اعتماد کی بحالی اولین ترجیح - دہلی اقلیتی کمیشن

موجودہ وقت میں کمپیوٹر کے بغیر تعلیم ادھوری ہے لیکن اب اقلیتی طبقہ کے طلباء و طالبات میں کمپیوٹر کی تلعیم حاصل کرنے کے تےءں رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ آج قدم قدم پر کمپیوٹر کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور نوکری پانے کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم اہم ضرورت بن گئی۔ کمیشن کے ذریعہ تربیتی کیمپوں میں طلباء کو کمپیوٹر میں مہارت حاصل کرنے کے بعد اچھے روزگار کے مواقع جلد حاصل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار دہلی اقلیتی کمیشن کے چےئرمین صفدر ایچ خان نے کیا۔ وہ دہلی اقلیتی کمیشن اور اس کی منظور شدہ این جی او دہلی کمپمٹیٹو ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے راجدھانی کے گھر وڑلی ڈیری کالونی میں جاری ششماہی مفت کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام کے اختتام کے موقع پر ٹریننگ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو دہلی اقلیتی کمشین میں ایک پروگرام کے دوران سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے تھے۔ اس موقع پر کمیشن کے رکن پشپندر سنگھ اور اے سی مائیکل بھی موجود تھے۔ صفدر ایچ خان نے بتایاکہ اقلیتی طبقات کو مفت جوٹ بیگ بنانے کی تربیت کیلئے انہوں نے وزارت ٹیکٹسائل میں کچھ عرصہ قبل ایک مکتوب کیا تھا جسے منظوری مل گئی ہے اور جلد ہی اس تربیتی پروگرام کو دہلی کے مختلف علاقوں میں شروع کردیا جائے گا تاکہ اقلیتی طلبہ میں روزگار حاصل کرنے کے تےءں اعتماد کی فضاء بحال ہوسکے۔ انہوں نے بچوں کو مفت کمپیوٹر تربیتی پروگرام کے اختتام پذیر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں