ضیا الحق کیس - پولیگراف ٹسٹ سے راجہ بھیا کا اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-19

ضیا الحق کیس - پولیگراف ٹسٹ سے راجہ بھیا کا اتفاق

سابق ریاستی وزیر رگھو راج پرتاب سنگھ عرف راجہ بھیا نے آج کنڈہ کے ڈی ایس پی ضیاء الحق کے قتل کیس میں پولیگراف ٹسٹ کرانے سے اتفاق کرلیا۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایاکہ راجہ بھیا خصوصی سی بی آئی عدالت میں حاضر ہوئے اور کہاکہ وہ قتل کے سلسلہ میں پولیگراف ٹسٹ کرانے تیار ہیں۔ قتل کا یہ واقعہ 2مارچ کو ان کے اسمبلی حلقہ میں پیش آیا تھا۔ راجہ بھیا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ میں کبھی اپنا بیان تبدیل نہیں کیا اور نہ کسی چیز کے بارے میں فکر مند ہوں۔ اگر سی بی آئی یہ سمجھتی ہے کہ یہ ٹسٹ ضروری تو پھر میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ سابق وزیر نے کہاکہ سچائی سامنے آنی چاہئے۔

UP cop murder case: Court allows lie detector test on former minister Raja Bhaiya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں