عازمین حج کے خانگی کوٹہ میں 20 فیصد کمی - سلمان خورشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

عازمین حج کے خانگی کوٹہ میں 20 فیصد کمی - سلمان خورشید

مرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ حکومت کے ئج پیانل یعنی حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت مقدس فریضہ ئج کے لئے جانے والے عازمین کی تعداد 1.25لاکہ میں کوئی کمی نہیں ہوگی ، البتہ خانگی ٹور آپریٹرس کے عازمین حج کے کوٹہ میں 20فیصد کمی کردی جائے گی۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج ملک بھر سے آئے ہوئے لگ بھگ 200مندوبین سے مذکورہ مسئلہ پر بات چیت کے بعد اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’خانگی ٹور آپریٹرس کے عازمین حج کے کوٹہ میں 20فیصد کمی کردے جائے گی۔ اس کا ازالہ آئندہ سال کیا جائے گا۔ البتہ حج کمیٹی آف انڈیا کے کوٹہ میں کوئی کمی نہیں ہوگے، کیونکہ بیشتر غریب عازمین کو اس سے فائدہ پہنچتاہے۔‘‘’میں (عازمین میں پھیلے ہوئے)اضطراب کو جانتاہوں لیکن کچھ قربانی دینے کی بھی ضرورت ہے۔‘‘اسی دوران حج کمیٹی آف انڈیا نے حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر نشین کمیٹی قیصر شمیم نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’ہم حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سے حج کمیٹی کے تحت جانے والے تمام عازمین کو فائدہ ہوگا۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ تمام ممالک کے عازمین حج کے 2013کے کوٹہ میں 20فیصد کمی کرنے کے حکومت سعودی عرب کے اقدام کے بعد یہ مسئلہ پیدا ہوا۔ سعودی عرب نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ ونیز دیگر مقامات مقدسہ میں جاری تعمیراتی کام کے سبب خود اپنے عازمین (مقامی)کی تعداد میں 50فیصد کمی کردی ہے۔ مذکورہ تعمیر عازمین حج کی سہولت کے مقصد سے کی جارہی ہے۔ اس وقت سے حکومت ہند عازمین حج کی تعداد میں کمی کرنے کے بارے میں فکر مند تھی۔ قیصر شمیم نے بتایا کہ حکومت ہند کو خدشہ تھا کہ کہیں اس اقدام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ نہ کیا جائے اور کہیں امن وضبط کی صورتحال پیدا نہ ہوجائے۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ہندوستان کے سالانہ 1.7لاکھ کوٹہ کے منجملہ سال حال 1.25لاکھ کا انتخاب ، قرعہ اندازی کے ذریعہ حج کمیٹی نے کیاہے۔ مابقی عازمین ، خانگی آپریٹرس کی وساطت سے مقدس سفر پر جارہے ہیں۔بیشتر غریب عازمین حج کمیٹی کے ذریعہ جاتے ہیں جس کے لئے حکومت سبسیڈی دیتے ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت کے فیصلہ کے بعد خانگی ٹور آپریٹرس کے کوٹہ میں 20فیصد کمی ہوجائے گی۔ ایسے آپریٹرس کی تعداد لگ بھگ 45ہزار ہے۔ سلمان خورشید نے بتایا کہ ’’غرباء کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ میں نے حکومت کے فیصلہ کے قانونی مضمرات کے تعلق سے اٹارنی جنرل سے تبادلہ خیال کیاہے۔‘‘خورشید نے ملک بھر سے آئے ہوئے مندوبین سے اپیل کی کہ وہ عوام پر صورتحال کی وضاحت کریں۔ مذکورہ فیصلہ ایک بہتر ماحول پیدا کرنے کے لئے کیا جارہاہے۔ حکومت سفر میں سہولتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ نیا قاعدہ کہ ایک شخص حج کمیٹی کے ذریعہ صرف ایک بار ہی سفر حج کرسکتاہے کہ معنی یہ ہے کہ دوسروں کو بھی سبسیڈی سے استفادہ کا موقع دیا جائے۔ وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی کہ حج کمیٹی آف انڈیا ، انڈونیشیا کے خطوط پر ایک حج فنڈ قائم کرنے پر بھی غور کرے۔ خورشید نے عازمین حج کی رہنمائی کے لئے ایک کتابچہ بھی جاری کیا جو 9علاقائی زبانوں بشمول ہندی اور انگریزی میں شائع کیا گیاہے۔

Private Haj operators' quota to be cut 20 percent: Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں