آؤٹ لک سروے - مفخم جاہ کالج آف انجینرنگ کو 53 واں رینک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-25

آؤٹ لک سروے - مفخم جاہ کالج آف انجینرنگ کو 53 واں رینک

آؤٹ لک۔ ایم ڈی آر اے سروے میں مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی بنجارہ ہلز حیدرآباد کو سال 2013ء کے دوران ہندوستان کے 100 اعلیٰ انجینئرنگ کالجس میں 53 واں رینک حاصل ہوا ہے۔ آؤٹ لک نے یکم جولائی 2013ء کے شمارہ میں یہ انکشاف کیا ہے۔ ہندوستان کے بہترین پیشہ وارانہ کالجس ہینڈ بک 2013ء میں آؤٹ لک نے گذشتہ 3 سال کی کمپوزٹ رینکنگ میں مفخم جاہ کالج کو 42 واں رینک بھی دیا ہے۔
انفراسٹرکچر، لائبریری سہولتیں، اساتذہ کی قابلیت اور تجربہ، ریسرچ پبلکیشن اور کنسلٹنسی کام کی اساس پر سروے میں پوائنٹس الاٹ کئے گئے۔ طلباء کے معیار اور تعلیمی کارکردگی اور کیمپس پلیسمنٹ جیسے امور کو بھی ملحوظ رکھا گیا۔ اس کے علاوہ سروے میں کالج کی تعلیمی سرگرمیاں، سابق طلباء کی اسوسی ایشن( الیومنی) اور انٹرپرنیر شپ سل پر بھی غور کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں کالج کو اعلیٰ رینک حاصل ہوا ہے۔
صدرنشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی جناب خان لطیف محمد خان نے اس سروے کیلئے جریدہ آؤٹ لک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

M.J. College ranks 53 in Outlook survey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں