کرنول ٹاؤن ریلوے اسٹیشن - نام کی تبدیلی کے بعد اب کرنول سٹی ریلوے اسٹیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-25

کرنول ٹاؤن ریلوے اسٹیشن - نام کی تبدیلی کے بعد اب کرنول سٹی ریلوے اسٹیشن

ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے آج کہا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے دھون۔ سکندرآباد سیکشن پر واقع کرنول ٹاون ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے کرنول سٹی ریلوے اسٹیشن کردیا گیا ہے۔ اس تبدیلی پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری ہوگی۔ واضح ہوکہ مملکتی وزیر ریلوے کوٹلہ جیا سوریا پرکاش ریڈی کرنول سٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی دوران ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کوٹلہ سوریا پرکاش ریڈی 25جون کو صبح 10بجے کرنول سٹی ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب میں کرنول سٹی۔ سکندرآباد انٹر سٹی اکسپریس اور کرنول سٹی۔ نندیال ڈیموپاسنچر کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ دونوں نئی ٹرینوں کا نمبر بالترتیب 17224 اور 77696 ہے۔ ان ٹرینوں کا 2013کے ریل بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔ کرنول سٹی۔ سکندرآباد۔کرنول سٹی انٹرسٹی اکسپریس اپنے افتتاح کے بعد سکندرآباد تا کرنول دوسرے دن انہی اوقات میں چلے گی۔

Kurnool Town station is now 'Kurnool City'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں