مغربی بنگال میں کشتی کا حادثہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-15

مغربی بنگال میں کشتی کا حادثہ

کم ازکم 4 افراد بشمول ایک خاتون غرق اور دیگر 40 سے زیادہ لاپتہ ہوگئے جبکہ مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں دریائے گنگا میں ایک کشتی الٹ گئی۔ عہدیداروں کے بموجب ایک دیسی ساختہ کشتی میں 60مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر روزانہ اجرت کے مزدور تھے۔ یہ کشتی دریا کے کنارے دھرم پور سے روانہ ہونے کے بعد جزیرہ چار کے قریب 7:30 بجے صبح الٹ گئی۔ 4نعشیں بشمول ایک خاتون کی نعش بچاؤ کارکنوں نے جن میں سے بیشتر مقامی افراد ہیں دریا سے برآمد کرلی۔ جبکہ 8افراد کی جان بچالی گئی دیگر 40افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ سینئر ضلع و پولیس عہدیدار مقام حادثہ پر عارضی قیام کئے ہوئے ہیں اور بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ مغربی بنگال میں اکثر گنجائش سے زیادہ مسافر کشتی میں سوار ہوجانے کی وجہہ سے کشتیاں حادثہ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

Boat accident in West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں