کرناٹک جیلوں میں مقید بے قصور اور معصوم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

کرناٹک جیلوں میں مقید بے قصور اور معصوم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

کل یہاں کرناٹک وزیر اعلی سدارامیا سے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، کیرلا اور کرناٹک کے ریاستی لیڈروں کی ایک وفد نے وزیر اعلی سے ملاقات کرکے ان کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔ اس میمورینڈم کے ذریعے ، ایس ڈی پی آئی کے دونوں ریاستوں کے ذمہ داروں نے وزیر اعلی سدارامیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرناٹک کے جیلوں میں مقید بے قصور اور معصوم قیدیوں کے رہائی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ اور وفدنے خصوصی طور پر پی ڈی پی کے صدر عبد الناصر مدنی جن کو بنگلور بم دھماکہ کے الزام میں جیل میں رکھا گیا ہے، ان کو ضمانت پر رہا کرنے اور ان کے لیے جیل میں فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ رکھا ہے۔ وزیر اعلی سدارامیا سے ملاقات کرنے والے دونوں ریاستوں کے ایس ڈی پی آئی لیڈران کی وفد میں اے ایم ایم شافی رکن قومی ورکنگ کمیٹی، اڈوکیٹ کے ایم اشرف ، ریاستی صدر کیرلا ، نصیر الدین ایلامرم ریاستی جنرل سکریٹری کیرلا، اور کرناٹک کے ذمہ داروں میں حنیف خان، شریمتی ہیما لتاریاستی نائب صدور ،اڈوکیٹ عبدالمجیدریاستی لیگل انچارج شامل رہے۔

Release of prisoners, demand of SDPI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں