بحرین کے تاجر کی دھوکہ دہی - ہندوستانی تاجر کو مشکلات کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

بحرین کے تاجر کی دھوکہ دہی - ہندوستانی تاجر کو مشکلات کا سامنا

بحرین میں ایک ہندوستانی شخص ایک تجارتی معاملت میں رکاوٹ کے سبب اپنی 3سالہ بیٹی کے ساتھ عملاً سڑک پر آگیا ہے اور گذشتہ6ماہ سے پارک، مسجد اور کار میں آرام کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق سکندر سمراٹ اور اس کی 3سالہ بیٹی سارا بے گھر ہوگئے ہیں۔ سکندر کو ایک بحرین تاجر سے 65000 بحرینی دینار بھی وصول طلب ہیں۔ وہ اور اس کی بیٹی کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہے۔ سکندر کی بیوی اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نومبر 2012ء میں گھر سے نکالے جانے کے بعد ہندوستان واپس ہوگئی تھیں لیکن پاسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب سکندر اور سارا ہنوز بحرین میں ہیں۔ سکندر کی بیوی بحرین میں نرس تھی اور سکندر کا چھوٹا کاروبار تھا وہ ہندوستان سے گرینائٹ اور سنگ مرمر بحرین لایا کرتا تھا اور ایک بحرینی تاجر کدے ساتھ تجارت کیا کرتا تھا لیکن 2009ء سے حالات بدل گئے۔ بحرینی نے اس کو 40ہزار دینار کے 7چیکس دئیے تھے جو سب کے سب باؤنس ہوگئے۔ بعدازاں بحرین نے اقسام میں رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا لیکن اس کا یہ وعدہ کبھی پورا نہ ہوا۔ سکندر نے کہاکہ اس کے پاس ابھی بھی ایک کمرہ پر مشتمل ایک اپارٹمنٹ ہے لیکن برقی اور آبرسانی مسدود ہوجانے کے سبب وہ اس میں قیام نہیں کرسکتا چنانچہ 3شب سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ مسجد یا پارک چلا جاتا ہے۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے ان دونوں کو پاسپورٹ کی فراہمی میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں