ہندوستانی سیاحوں کے لیے برطانیہ کی انتہائی ترجیحی ویزا سروس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

ہندوستانی سیاحوں کے لیے برطانیہ کی انتہائی ترجیحی ویزا سروس

برطانیہ نے ہندوستان سے فوری سفر کرنے والے سیاحوں کیلئے ایک نئی "انتہائی ترجیحی" یعنی اُسی روز ویزا سروس کا آغاز کیاہے۔ دنیا بھر میں برطانیہ کی یہ اپنی نوعیت کی اولین سروس ہے۔ گذشتہ فروری میں اپنے دورہ ہند کے موقع پر وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے اس "انتہائی ترجیحی ویزا سروس" کا اعلان کیا تھا۔ دفتر داخلہ برطانیہ کی اس اسکیم پر ہندوستان میں آج سے اپائنٹمنٹ بکنگس کھل گئیں۔ ہائی کمشنر برطانیہ برائے ہند سر جیمس بیوان نے بتایاکہ "مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ انتہائی ترجیحی ویزا سروس، کسی اور ملک سے قبل ہندوستان میں شروع ہورہی ہے۔ پہیل بار ہندوستانی سیاح، اب اُسی روز برطانیہ کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔ اس اسکیم کے آغاز سے ہمارے اس عزم محکم کا پتہ چلتا ہے کہ پہلے ہی سے عمدہ ویزا سروس کو ہم مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ یہ نئی سروس بالخصوص تاجروں کیلئے کارآمد رہے گی"۔ بیوان نے کہاکہ اسکیم سے ان لوگوں کو سہولت ملے جو انتہائی شارٹ نوٹس پر سفر کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ مختصر نوٹس پر سفر کے مواقع بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی صنعتکار اور تاجرین اس موقع سے استفادہ کریں۔ برطانیہ اور ہنوستان پہلے ہی اپنی باہمی تجارت کو 2014تک دگنا کرنے کے راستہ پر گامزن ہیں۔ نئی ویزا سروس سے اس امر کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ہم اپنے نشانہ کی تکمیل کریں"۔ انتہائی ترجیحی ویزا سروس، ایک اختیاری سروس ہے جس پر 600 پاونڈس زائد فیس عائد ہوتی ہے جو ویزا کیلئے پہلے ہی سے مقرر معیاری فیس کے علاوہ ہے۔ درخواست گذاروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ آن لائن فارم کی تکمیل کریں اور اپنے درخواست فارمس، اپائنٹمنٹ کے ذریعہ صبح 9:30 بجے سے قبل پیش کردیں۔ اگر درخواست کامیاب ہو یعنی بعد خانہ پری قابل قبول ہوتو ویزا، اُسی روز شام میں دہلی میں 5:30 بجے تک یا ممبئی میں 6:30 بجے تک تیار رہے گا۔ یہ کارروائی، برطانیہ کی موجودہ فاسٹ ٹریک سروس کا اور حال ہی میں معلنہ آن لائن ادائیگی متبادل کا تمتہ ہے۔

UK launches first 'super-priority' visa service for Indian travellers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں