14/مئی واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے ملایشیائی وزیراعظم نجیب رزاق کو پارلیمانی انتخابات میں ان کی فتح پر مبارکباد دی ہے۔ وائٹ ہاوز نے آج کہاکہ انہوں نے پاکستان کے متوقع وزیراعظم نواز شریف کو بھی ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اوباما نے نجیب کو ٹیلی فون کال میں امریکہ اور ملائشیا کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں کا ازسر نور عہد کیا۔ انہوں نے نواز شریف کے ساتھ بات چیت میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات استور ہونے کی امید ظاہر کی۔ وائٹ ہاوزکے بیان میں بتایا گیا کہ صدر موصوف نے نشان دہی کی کہ ملایشیائی عوام نے انتخابی عمل میں ریکارڈ تعداد میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ ڈالے اور انتخابی بے قاعدگیوں سے متعلق تشویش سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم رزاق کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ دونوں قائدین نے باہمی تعاون بشمول تجارت، علاقائی سلامتی پر وسیع تر تعاون میں گہرائی لانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ نجیب کے نیشنل فرنٹ مخلوط نے گذشتہ ہفتے انتخابات جیتے لیکن اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کو شکایت ہے کہ یہ فتح دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔ Obama congratulates Sharif on Pakistan parliamentary elections, congratulates Najib on coalition victory in Malaysia.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں