نواز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-24

نواز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

پاکستان کے نامزد وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں برقی بحران سے نمٹنے کیلئے چین سے سیول نیوکلےئر ٹکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کی خواہش کی۔ آج انہوں نے وزیراعظم چین لی کیقیانگ سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط کو مستحکم بنانے کیلئے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کی تمام تر توجہ سیول نیوکلےئر ٹکنالوجی، تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری پر مرکوز تھی۔ جیوز نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ پی ایم ایل (این) سربراہ نے کہاکہ چین نے ماضی میں بھی پاکستانی نیوکلےئر پراجکٹس میں سرمایہ کاری کی ہے اور وہ مزید تعاون کرسکتا ہے جس سے ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم چین لی کیقیانگ 2روزہ سرکاری دورہ پر یہاں آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عام انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی اور پاکستان کی نئی حکومت کیلئے نیک توقعات کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک متحدہ طورپر کام کریں گے جن سے دونوں ممالک کے عوام کو باہمی فائدہ پہنچے گا۔ اس دوران لی کیقیانگ نے نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی۔ نواز شریف نے کہاکہ حلف برداری کے بعد وہ چینی قیادت کی دعوت پر جلد دورہ کریں گے۔ ملاقات کے دوران سابق چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔

Nawaz Sharif Seeks Civil Nuclear Technology from China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں