چٹ فنڈ کمپنی شاردا کے چئرمین کی گرفتاری کا مطالبہ - ملازمین کا حکومت سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

چٹ فنڈ کمپنی شاردا کے چئرمین کی گرفتاری کا مطالبہ - ملازمین کا حکومت سے مطالبہ

ترنمول بھون میں سنیچر کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شاردا گروپ کے چیئرمین سدپتو سین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے صرف اصل رقم دلاین کی فریاد کی۔ چٹ فنڈ کمپنی کی جلعسازی کے خلاف آئندہ 26اپریل کو رانی راش منی روڈ پر ایک احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایجنٹ حضرات کا کہنا ہے کہ چٹ فنڈ کی جعلسازی تو کمپنی کرتی ہے لیکن قرض تو ایجنٹ حضرات پر ہوجاتا ہے۔ شاردا گروپ آف کمپنی نے حالیہ دنوں میں کئی اخبارات نکالے جن میں اردو، ہندی، بنگلہ اور انگریزی شامل ہیں۔ اچانک کمپنی بند ہوجانے کے پیش نظر اخباری دنیا سے 800 ملازمین بھی اس احتجاج میں شامل تھے جنہیں 3ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی۔ کل 50لاکھ روپئے قرض کے بوجھ تلے دبے چٹ فنڈ ایجنٹوں نے ترنمول بھون میں 10افراد پر مشتمل وفد کی شکل میں مکل رائے سے ملاقات کرکے اپنی روداد بیان کی۔ عام لوگوں اور ایجنٹوں کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اصل رقم واپس کردی جائے کیونکہ شاردا گروپ کی چٹ فنڈ میں جعلسازی کی وجہہ سے ان کی زندگی جہنم بن گئی ہے۔ درگار پور میں اس کے پیش نطر ایک ایجنٹ نے خودکشی کرلی۔ ہم لوگوں پر 50لاکھ کا قرض ہے۔ تمام امور کو غور سے سننے کے بعد مکل رائے نے کہاکہ ریاستی حکومت عام آدمیوں کی پریشانی کو ضرور حل کرے گی۔ اس وقت کی مرکزی حکومت اور بایاں محاذ سرکار نے جعلساز چٹ فنڈ کمپنیوں کو منظوری دی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں