آندھرا پردیش انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

آندھرا پردیش انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج کا اعلان

ریاستی وزیر ثانوی تعلیم کے پارتھا سارتھی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج کا اعلان کیا۔ دفتر بورڈآف انٹرمیڈیٹ میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں وزیر ثانوی تعلیم نے نتائج پر مشتمل سی ڈی جاری کی۔ انہوں نے بتایاکہ انٹرمیڈیٹ سال اول 2012-13 جنرل میں 54.60 فیصد اور ووکیشنل میں 46.54 فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ جنرل میں 8,91,337 طلباء نے انٹرمیڈیٹ سال اول میں امتحانات میں شرکت کی، جن میں 4,86,658 طلباء کو کامیابی حاصل ہوئی۔ جب کہ ووکیشنل میں 94,285 طلباء نے شرکت کی جن میں 43877 طلبا کو کامیابی حاصل ہوئی۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی لڑکیوں کو لڑکیوں پر سبقت حاصل رہی۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 59.46 فیصد رہا، جب کہ لڑکوں کا فیصد کامیابی 50.22 ریکارڈ کیا گیا۔ 4,68,614 لڑکوں نے اور 4,22,723 لڑکوںاور 2,51,339 لڑکیوں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیر ثانوی تعلیم نے بتایاکہ گذشتہ برس کے سال اول نتائج 53,75 فیصد سے اس سال کے نتائج .85فیصد زیادہ ہیں۔ اس سال بھی گذشتہ برس کی طرح 74فیصد نتائج کے ساتھ ضلع وشاکھاپٹنم دوسرے اور 64فیصد کامیابی کے ساتھ ضلع نیلور اور رنگاریڈی کو تیسرامقام حاصل ہوا۔ 40فیصد نتائج کے ساتھ ضلع محبوب نگرآخری مقام پر رہا۔ حیدرآباد میں کامیابی کا تناسب 55فیصد رہا۔ کے پارتھا سارتھی نے مزید بتایاکہ اندرون دو یوم تمام ریجنل آفیسرس کو تمام کالجس کے مارکس رجسٹرس روانہ کردئیے جائیں گے۔ تمام کالج پرنسپلس ریجنل آفیسرس سے 26اپریل 2013ء تک میمورنڈم آف مارکس حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی کے میمورنڈم آف مارکس میں غلطی پائی جاتی ہے تو متعلقہ پرنسپلس کے ذریعہ 22مئی 2013 سے قبل درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ 22مئی کے بعد رخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں