20 کرکٹ - بنگلور رائل چیلنجرس اوپنر کریس گیل - 30 گیندوں میں سنچری کا ریکارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

20 کرکٹ - بنگلور رائل چیلنجرس اوپنر کریس گیل - 30 گیندوں میں سنچری کا ریکارڈ

رائل چیلنجرس بنگلور نے اپنے اوپر کریس گیل کی ریکارڈ سنچری کی بدولت 263/5 رنز اسکور کرتے ہوئے پونے واریرس انڈیا کو 133/9 تک محدود رکھتے ہوئے 130 رنز کی شاندار کامیابی حاصل کی۔ پونے کیلئے سب سے زیادہ 41 رنز اسٹیون اسمتھ نے اسکور کئے۔ گیل نے ایک اور میں پانچ رنز کے 2کھلاڑیوں کو بھی آوٹ کیا۔ قبل ازیں گریس گیل نے 30گیندوں میں سچری اسکول کرتے ہوئے نہ صرف ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی تیز ترین سنچری اسکول کی بلکہ انہوں نے اینڈریو سائمنڈس کی جانب یس 34گیندوں میں بنائی جانے والی سنچری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گیل نے چنا سوامی اسٹیڈیم میں اپنی 66گیندوں کی اننگز کے دوران 13چوکوں اور 17چھکوں کی مدد سے 175رنں کی غیر مفتوح اننگز کھیلی۔ قبل ازیں آئی پی ایل کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ یوسف پٹھان کے نام تھا جنہوںنے یہ کارنامہ صرف 37 گیندوں میں انجام دیاتھا جس وقت گیل نے اپنی سنچری مکمل کی اس وقت انہوں نے 98رنز باونڈریز کے ذریعہ حاصل کئے کیونکہ اس 100 رنز میں 11چھکے اور 8چوکے شامل تھے۔ گیل کی اننگز کے دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 265.15رہا۔ دریں اثنا اے بی ڈی ویلیرس نے صرف 8گیندوں میں 31رنز اسکور کئے۔

Chris Gale hits fastest ever century in cricket

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں