اردو ثقافتی کارواں کی حیدرآباد میں آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-26

اردو ثقافتی کارواں کی حیدرآباد میں آمد

جسٹس مارکنڈے کاٹجو چیرمین پریس کونسل آف انڈیا کی زیر قیادت "اردو ثقافتی کارواں"4؍اپریل کو حیدرآباد پہنچے گا۔ اردو زبان کی ترقی اور اس کے فروغ کیلئے نئی دہلی سے نکالے گئے اس 25 رکنی کاروان میںممتاز شخصیتیں، شعرائ، ادیب و دانشور شامل ہیں۔ اردو ثقافتی کارواں کے زیر اہتمام 5اپریل کو شہر میں مشاعرہ ہوگا۔ 6اپریل کو جوبلی ہال باغ عامہ میں کانفرنس منعقد ہوگی جس میں چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی اور ریاستی وزراء شرکت کریں گے۔ ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے "اردو ثقافتی کارواں" کے پروگراموںمیں تعاون کیا جائے گا۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور کوآرڈنیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ 7اپریل کو یہ کارواں حیدرآباد سے روانہ ہوجائے گا۔ اس سے قبل یہ کارواں مدھیہ پردیش، دہلی، ممبئی اور ملک کے دیگر شہروں کا دورہ کرتے ہوئے اردو زبان کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام منعقد کئے ہیں۔

urdu cultural caravan to be arrive in hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں