Syrian president asks BRICS to help end crisis
صدر شام بشارالاسد نے آج برکس ممالک پر زور دیاکہ وہ ان کے ملک میں تشدد کے خاتمہ میں مدد کریں اورشامی عوام کے مصائب کا خاتمہ کریں جس کی وجہہ بین الاقوامی تحدیدات ہیں۔ دریں اثناء انسانی حقوق کی علمبردانر تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ دنیا کو شام کے تنازعہ میں ملوث تمام فریقین پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق قانون کی پابندی کریں۔ بشارالاسد نے ابھرتی ہوئی طاقتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ برکس قائدین سے مشترکہ جدوجہد کی اپیل کرتے ہیں تاکہ شام میں تشدد کا خاتمہ ہوسکے اور تنازعہ کا سیاسی حل تلاش کرنے میں کامیابی ہوسکے۔ جنوی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے نام بشارالاسد کا مکتوب سرکاری خبر رساں ادارہ صنعاء میں شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کیلئے واضح بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کے وسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہیں مسلح کرنے اور مالیہ فراہم کرنے کا انسداد ہوسکے۔ بشارالاسد نے کہاکہ آپ تمام کو امن کی بحالی، صیانت اور انصاف کو آج کی مصیبت زدہ دنیا میں یقینی بنانا چاہئے۔ آپ تمام کی کوششوں کا مرکز توجہ شامی عوام کے مصائب کا خاتمہ ہونا چاہئے جس کی وجہہ غیر منصفانہ معاشی تحدیدات ہیں جو بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہیں اور شامی عوام کی زندگیوں اور بنیادی ضروریات کو راست متاثر کررہی ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں