مشرف کو کارگل آپریشن پر فخر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-28

مشرف کو کارگل آپریشن پر فخر

سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے آج کہا ہے کہ انہیں کارگل آپریشن پر فخر ہے جس کے دوران 1999ء میں پاکستانی سپاہیوں نے لائن آف کنٹرول پار کی تھی اور ہندوستان کے علاقہ میں بعض مورچوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ مشرف نے یہ ریمارکس اس وقت کئے جب ان سے کراچی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کارگل مسئلہ میں ان کے رول پر تنقیدوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ جس وقت یہ آپریشن شروع کیا گیا تھا مشرف آرمی چیف تھے۔ بعد میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اقتدار سنبھال لیا تھا۔ مشرف نے جو اتوار کو پاکستان واپس لوٹے کہاکہ دنیا بھر میں ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

Pervez Musharraf hails Kargil war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں