برکس اتحاد کو حکمت عملی اتحاد میں تبدیل کیا جائے - پوٹین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-23

برکس اتحاد کو حکمت عملی اتحاد میں تبدیل کیا جائے - پوٹین

صدر روس ولادیمیر پوٹین نے بتایاکہ برکس ممالک کو چاہئے کہ وہ مذاکراتی فوم کو بھرپور حکمت عملی تعاون میکانزم میں تبدیل کریں جس سے عالمی سیاست کے کلیدی مسائل کے حل مل جل کر تلاش کئے جاسکے۔ برکس دنیا کے سرکردہ ابھرتی ہوئی 5 معیشتوں پر مشتمل معاشی گروپ ہے جن میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ پوٹین نے جنوبی افریقہ کے ڈربن میں 26تا27 مارچ منعقد شدنی برکس چوٹی کانفرنس سے قبل اتارتاس نیوز ایجنسی کو بتایاکہ برکس ممالک کو چاہئے کہ وہ مستحکم اور خود پر انحصار رکھنے والی باتسلسل نمو حاصل کریں اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی مالیاتی و معاشی ڈھانچہ میں بھی اصلاح لائیں تاکہ عالمی معیشت میں معاونت ہوسکے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمارا سب سے بڑا کام عالمی ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کرنا۔ حقیقی معیشت میں سرمایہ بھاؤ کی حوصلہ افزائی اور روزگار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ناقص عالمی معاشی نمو شرحوں اور بیروزگاری کی ناقابل قبول شرح کے پس منظر میں یہ بات خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگرچہ کہ یہ بات زیادہ تر مغربی ممالک پر صادق آتی ہے جبکہ برکس ممالک پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ درآمدتی بازار انحطاط پذیر ہیں۔ عالمی سرمایہ کاری میں عدم استحکام ہے اور ہماری موجودہ معاشی ترقی کی رفتار میں کمی ہورہی ہے۔ پوٹین نے بتایاکہ ہم اپنے شراکت داروں کو اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ برکس کو محدود مسائل کے باہمی تال میل کے حل کے مذاکرتی فورم سے مکمل حکمت عملی تعاون میکانزم میں تبدیل کریں جس سے مل جل کر عالمی سیاست کے اہم مسائل کے حل تلاش کئے جاسکیں۔

Turn BRICS into strategic cooperation mechanism: Putin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں