بیت المقدس - قدیم قبرستان میں صہیونی جارحیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

بیت المقدس - قدیم قبرستان میں صہیونی جارحیت

بیت المقدس کے قدیم قبرستان مامن اللہ پر قبضے کے لیے بے تاب یہودی آبادیوں نے قبروں پر قیمت ادا شدہ کے عنوانات لکھنا شروع کردیے ہیں ، کئی دہائیوں سے اسرائیلی چیرہ دستیوں کے شکار مسلمانوں کے اس تاریخی قبرستان کی بے حرمتی انتہا درجے کو پہنچ گئی ۔ جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں اقصی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ شر پسند یہودیوں نے مامن اللہ قبرستان میں مدفون تاریخی شخصیات تو ایک طرف ، رحمت دو جہاں پیغمبر السلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بھی (نعوذباللہ) گستاخی کی گئ ہے ۔ نسلی تعصب ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جبلت رکھنے والے بد بخت یہودیوں نے شرمناک حرکت رات گئے سر انجنام دی ۔ زندہ فلسطینیوں کو بارود کی برسات میں جلا دینے والی اسرائیلی سیکیورٹی فورسس نے فلسطینی مرداگان پر غصہ نکالا اور یہ بد ترین کاروائی اپنی نگرانی میں کروائی ۔
واضح رہے کی یہ قبرستان مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس ہے اس قبرستان میں متعدد بزرگوں کے علاوہ صلاح الدین ایوبی کے سپاہیوں اور افسروں کی قبریں بھی موجود ہیں ۔

Muslim graves vandalised by zionists in al-Quds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں