زندگی میں صرف ایک حج کی اجازت - حج کمیٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-01

زندگی میں صرف ایک حج کی اجازت - حج کمیٹی

حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے زندگی میں صرف ایک بار حج پر جانے کے حکومت ہند کے فیصلے سے کئی مسائل کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ یہی سبب ہے کہ کچھ لوگ اسے اچھا فیصلہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ دوسری جانب امسال چند تبدیلیوں کے ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارم کے 200روپئے ناقابل واپسی سروس چارج کو بڑھا کر 300روپئے کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ ملک کی تمام ریاستی حج کمیٹیوں کے ایگزیکٹیو افسران کا گذشتہ روزحج ہاوس میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ان کے مسائل سننے کے ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر شا کر حسین نے امسال کی جانے والی تبدیلیوں سے انہیں آگاہ کرایا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے زندگی میں صرف ایک مرتبہ حج بیت اﷲ فیصلہ اس لحاظ سے تو اچھا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حج پر جانے کا موقع ملے گا اور وہ صرف ایک بار ہی سبسیڈی کے حق دار ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اگر حکومت نے محض سبسیڈی کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے تو اسے ایسی گنجائش نکالنی چاہئے کہ اگر شوہر نے سبسیڈی حاصل کی ہے تو جب وہ بیوی کو حج پر لے جائے گا تو اسے سبسیڈی نہیں دی جائے اور اس سے پوری رقم وصول کی جائے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شا کرحسین نے بتایا کہ "مذکورہ بالا نشاندہی کے تعلق سے حکومت کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے ، لہذا اس تعلق سے میں فوری طورپر کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی میرے پاس اس کا کوئی جواب ہے ۔

one time hajj only - Hajj committee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں