اورنگ آباد جلسہ - ممبئی ہائیکورٹ کا کمشنر پولیس سے استفسار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-01

اورنگ آباد جلسہ - ممبئی ہائیکورٹ کا کمشنر پولیس سے استفسار

بمبئی ہائیکورٹ نے آج اورنگ آباد پولیس کمشنر کو ان وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے جن کے تحت مجلس اتحادالملسمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے سے روک دیا گیا۔ جسٹس پی وی ہرداس اور بی وی دیشمکھ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے معاملہ کی سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی یہاں آج اور کل ریالیوں سے خطاب کرنے والے تھے ۔ حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے بیرسٹر اسد الدین اویسی کو جلسہ عام سے خطاب کرنے سے روکتے ہوئے نوٹسیں دی گئی تھیں ۔ مقامی مجلسی قائدین اس حرکت کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس پر عدالت نے پولیس کمشنر سے دریافت کیا کہ بیرسٹر اویسی کو اورنگ آباد میں ریالی منعقد کرنے سے کیوں روکا گیا ہے ۔ مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے دو عرضیاں داخل کی گئی ہیں جس میں ایک عرضی کے ذریعہ شہر اورنگ آباد میں جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی ہے اور دوسری عرضی کے ذریعہ کمشنر اورنگ آباد پولیس کی جانب سے دفعہ 144(1) کے تحت صدر مجلس اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی اورنگ آباد آمد پر پابندی سے متعلق تعمیل کردہ نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ پہلی عرضی پر ہائی کورٹ نے کمشنر پولیس کو یکم فروری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ان دونوں مقدمات کی پیروی مجلس کی جانب سے ایس ایس قاضی ایڈوکیٹ کر رہے ہیں ۔ مجلس کے جلسہ کی اجازت نہ دئیے جانے اور صدرمجلس کی اورنگ آباد پر پابندی لگانے کمشنر پولیس کے فیصلہ کے خلاف شہریان اورنگ آباد میں کافی ناراضگی دیکھی گئی ہے ۔

Why was Asaduddin Owaisi not allowed to hold rally at Aurangabad: Mumbai High Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں