Governors conference to be presided by President
صدر پرنب مکرجی راشٹر پتی بھون میں 11اور 12 فروری کو گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔ یہ 44ویں کانفرنس ہے اور مکرجی پہلی بار اس کی صدارت کریں گے ۔ یہ اطلاع یہاں راشٹرا پتی بھون کے ترجمان نے دی۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 30گورنر اور لیفٹنٹ گورنر شریک ہوں گے ۔ وزیراعظم منموہن سنگھ، دفاع، فینانس، زراعت، داخلی امور، انسانی وسائل کے فروغ، شہری ترقی، آبی وسائل کے مرکزی وزرا، منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدرنشین اور متعدد مرکزی وزرائے مملکت بھی اس دوروزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں