وزیرآباد میں جمنا ندی پر بنا پون ٹون پل منہدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

وزیرآباد میں جمنا ندی پر بنا پون ٹون پل منہدم

وزیر آباد میں جمنا پر بناپون ٹون پل منہدم ہو گیا ہے ۔ پل کا کافی حصہ پانی کے تیزرفتار بہاؤ کے ساتھ بہہ گیا ہے ۔ پی ڈبلیو ڈی کا کہنا ہے کہ پل کے بہہ جانے کی وجہہ جمنا میں پانی زیادہ چھوڑدیا جانا ہے ۔ پانی کا بہاؤ معمول سے دو میٹر زیادہ ہونے سے پل کیلئے لگائے گئے کیپسول کئی کلو میٹر تک بہہ گئے ۔ پل ٹوٹ جانے سے وزیر آباد پل پر ٹریفک کا اضافی دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہہ سے صبح سے ہی وزیر آباد روڈ پرجام لگا رہا۔ پی ڈبلیو ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پل کے دوبارہ سے بنائے جانے میں 25دن سے ایک ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے ۔ دہلی حکومت نے پل کی تعمیر میں کسی بھی گڑبڑکے خدشہ کو غلط بتایا ہے۔ واضح رہے کہ جن لوگوں کی جمنا میں کھیتی ہے وہ ڈوب گئی ہے ۔ اس سے تروزہ، خربوزہ اور دیگر سبزیوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ۔

Pontoon bridge over Yamuna damaged

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں